Saturday, 20 April 2024, 07:05:09 am
نوجوانوں کو بااختیاربنانا،روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتی ترجیح ہیں،ڈار
January 15, 2021

نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیداکرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں یونیسیف کے سماجی پالیسی کے سربراہLouis Gorjan سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام اور یونیسیف کے درمیان شراکت داری کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔Louis گور جان نے پاکستانی نوجوانوں کی بہتری کیلئے کام کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ شراکت داری کی خواہش کااظہار کیا۔انہوں نے نوجوانوں کے بارے میں سروے کیلئے فنی اور مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.