Thursday, 28 March 2024, 04:36:05 pm
حکومت کا پیر سےنہم تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
January 15, 2021

حکومت نے گزشتہ اعلان کے مطابق پیر سے نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول بند رکھنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کا تدریسی عمل اب اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا جبکہ اس سے پہلے پہلی سے آٹھویں جماعت تک 25 جنوری سے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اگلے ہفتے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ایک سمارٹ اپروچ اپنائی جائے گی جس کے تحت اس بات کا امکان ہے کہ ان شہروں میں سکول بند رکھے جائیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے لوگوں کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلباء کو امتحان دیئے بغیر اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.