Thursday, 25 April 2024, 06:46:49 am
حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اجتماع سے خوفزدہ نہیں ،وزیر داخلہ
January 15, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر ا حتجاج کے دوران حزب اختلاف نے آئین اور قانون کی پاسداری کی تو انہیں احتجاج سے نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف اپنا آئینی حق استعمال کرسکتی ہے تاہم اگر انہوں نے اسلام آباد میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف سے مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اجتماع سے خوفزدہ نہیں لیکن یہ وقت اس بات کا جائزہ لینے کا ہے کہ اپوزیشن قانون اور آئین کا احترام کرتی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے قومی خزانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.