Friday, 29 March 2024, 01:49:44 pm
آرمی چیف کی قبائلی اضلاع میں استحکام کیلئے سکیورٹی اداروں کی کوششوں کی تعریف
January 15, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جاری بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز پشاور میں سرحدی انتظام کے اقدامات کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بریفنگ میں کیا۔آرمی چیف کو سلامتی کی صورتحال، باڑ لگانے سمیت سرحدی انتظام، نئے ضم شدہ اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جنرل باجوہ نے ایف سی اور پولیس سمیت پشاور کور کے افسران اور جوانوں کو قبائلی اضلاع میں استحکام لانے کی کوششوں پر سراہا۔امن کیلئے مقامی آبادی کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کی حمایت کرنے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام کی جاری کوششوں سے حاصل ہونے والے ثمرات پائیدار امن واستحکام کا باعث بنیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.