Saturday, 16 February 2019, 10:50:11 pm
محمد اشرف صحرائی کی نظربند سیاسی رہنمائوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت
January 15, 2019

 مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند سیاسی رہنمائوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جیلوں میں کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے اورکشمیری نظربندوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کے جانبدارانہ رویہ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔

حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے تحریک مخالف عناصر کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے علماء کے ایک وفد سے سری نگر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں علمائے کرام اور امام صاحبان کا کردار اہم ہے ۔

ادھرہفتہ کے روز ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں زینت الاسلام اور شکیل احمد ڈار کے قتل پراظہار سوگ کیلئے آج مسلسل تیسرے دن بھی شوپیاںمیں ہڑتال کی گئی۔

بھارتی پولیس نے جوینائل جسٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شوپیان سے ایک نابالغ کشمیری لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ گزشتہ 14دنوں میں کسی نابالغ کی گرفتاری کا تیسراواقعہ ہے۔