امید ہے سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواستوں پر آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرے گی: انوشہ رحمان
14 ستمبر 2017 (16:07)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ نظرثانی کی درخواستوں پر آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرے گی۔جمعرات کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا کیونکہ وہ عدالت کے تقدس پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ نامکمل ہے اور اسے فیصلے کے لئے بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔