اجلاس میں باہمی سلامتی کے مفادات اور خدشات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان، افغانستان اور امریکہ کا دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
14 ستمبر 2017 (16:00)
0

پاکستان ، افغانستان اور امریکہ نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار کابل میں سہ فریقی اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں باہمی سلامتی کے مفادات اور خدشات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں فریقوں نے معلومات کے تبادلے ، مزید اقدامات اور تعاون کو فروغ دے کر داعش کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ اجلاس میں سرحد پار فائرنگ ، حملوں ، دہشتگردی کے خاتمے ، پاک افغان سرحد کے دونوں جانب مربوط کارروائی اور قیدیوں کے تبادلوں جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے حالیہ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں کے گئے وعدوں کے مطابق پیش رفت کرنے اور ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جس سے پاک افغان سرحد پر مزید تعاون کے ذریعے سیکورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل شمشاد مرزا کی سربراہی میں پاک فوج کا چھ رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے اجلاسوں میں شرکت کی۔