جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بڑے بنچ نے اسلام آباد میں درخواستوں کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں اپنے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی
14 ستمبر 2017 (15:51)
0

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز مقدمے میں اپنے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بڑے بنچ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں درخواستوں کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے آج عدالت میں اپنے دلائل جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر امیدوار کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے تاہم اسے ہمیشہ کے لئے نااہل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے کی گئی اثاثوں کی تشریح کو بھی چیلنج کیا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ عوامی نمائندگی کے ایکٹ کی اس شق کے تحت جس کی بنیاد پر سابق وزیراعظم تنخواہ نہ لینا جرم ثابت نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کپیٹل ایف زیڈ ای کے چیئرمین کا عہدہ محض رسمی تھا۔