ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کھادوں پر زراعانت میں39 ارب روپے تک اضافہ کیا گیا۔

حکومت نے ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں
14 ستمبر 2017 (15:41)
0

قومی اسمبلی کو جمعرات کے روز بتایا گیا کہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں ۔وقفہ سوالات کے دوران بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کھادوں پر زراعانت میں انتالیس ارب روپے تک اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں کسانوں کو یوریا کھاد کی ایک بوری پر ایک سو روپے اعانت دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سولہ میں کپاس اور چاول کے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ نقد اعانت دی گئی۔ایک سوال پر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے آٹھ ہزار چوہتر کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔