وارنٹ جمعرات کو اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے بعد جاری کئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے مقدمے میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
14 ستمبر 2017 (15:00)
0

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری جمعرات کو اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے بعد جاری کئے گئے۔عمران خان کوآج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے ۔
بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبرایس بابر نے کہا کہ عمران خان ملک واپس آ چکے ہیں اور انہیں آج کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر اپنے خلاف مقدمات سے بھاگ رہے ہیں۔