File Photo

برطانیہ میں ہیلتھ روڈ شو کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے:شہباز
14 ستمبر 2017 (11:13)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ہیلتھ روڈ شو کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے۔

لندن سے واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں ، سرجنوں اور صحت کے ماہرین نے انہیں سرکاری سطح پر صحت کے شعبے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے جس سے پنجاب میں جاری صحت کے شعبے میں اصلاحاتی پروگرام کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔