File Photo

پاکستان نے کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دہشتگردی کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے
14 ستمبر 2017 (09:49)
0

پاکستان نے افغان ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے موقع پر کابل کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہمیں دہشت گردی کے حملہ پر گہراصدمہ ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے۔
پاکستان نے افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔