File Photo

حکومت تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے:وزیراعظم
14 ستمبر 2017 (09:43)
0

اسلام آباد میں تیل اور گیس کی ترقیاتی کمپنی اور ہنگری کی ایک کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت تیل اور گیس کے شعبے میں موجودہ مواقع کی تلاش اور استفادہ کرنے والے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے بلوچستان تک آپریشن بڑھانے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر غیرملکی کمپنی کی دلچسپی کاخیرمقدم کیا۔