File Photo

پاکستان کی ورکنگ بائونڈری کے ساتھ بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
14 ستمبر 2017 (09:19)
0

پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اپنے ٹویٹ میں افسوس ظاہر کیاکہ بھارت ورکنگ بائونڈری پرشہری آبادی کو بلاوجہ نشانہ بنارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ، کیلراورورکنگ بائونڈری کے پھک لیاں سیکٹروں میں دوبارہ فائرنگ کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان رینجرز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پرفائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دیورا گائوں کاایک بے گناہ شہری محمدظہور شہید گیا۔