قومی لائحہ عمل سے دہشتگردی اورانتہاپسندی کے مسائل سے موثرانداز میں نمٹنے میں مد دملی ہے:وزیراعظم
14 ستمبر 2017 (09:14)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قومی لائحہ عمل نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے جامع انداز میں نمٹنے کیلئے بنیاد فراہم کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں یورپ یونین کے سفیر جین فرنکوئزکوٹین سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قابل ذکر کامیابیوں کو اجاگرکیا۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت نے پاکستان کی معیشت کی بہتری اور اس کے ترقیاتی ایجنڈے کے فروغ کیلئے تعمیری لائحہ عمل فراہم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور برآمدات کیلئے سب سے بڑی منڈی ہے۔
سفیر نے پاکستان کی ترقی کیلئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ کیا۔