پاکستان ریلویز کی3ہزار551ایکڑ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرا لی گئی
14 اکتوبر 2016 (21:54)
0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جمعہ کے روز سید نوید قمر کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی تین ہزار پانچ سو اکاون ایکڑ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے۔
کمیٹی کو ٹرینوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لئے بغیر پھاٹک ریلوے گراسنگ بہتر بنانے کے لئے کیے گئے جائزوں کے بارے میں بھی بتایاگیا۔
کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کا جائز ہ لینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔