وزارت خزانہ کا بہترین وزیر خزانہ بارے حقائق غلط انداز میں پیش کرنے پر اظہار افسوس
14 اکتوبر 2016 (21:32)
0

وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ گزشتہ کئی سال میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ کو بھی سال کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ دیاگیا ہے ۔
وزارت کے ترجمان نے آج ایک بیان میں اس امر پر افسوس ظاہر کیاکہ ایمرجنگ مارکیٹس نامی جریدے کی طرف سے اسحق ڈار کو بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ دئیے جانے کے بارے میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کیاگیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایمرجنگ مارکیٹس ایک تجارتی جریدہ ہے جو آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اور دیگر اجلاسوں کی رپورٹس شائع کرتا ہے اور ہرسال وزرائے خزانہ اور سینٹرل بنک کے گورنرز کو ایوارڈ دیتا ہے۔