ممنون حسین دورے کے دوران وہ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر کا کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اورسیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ
14 اکتوبر 2016 (21:28)
0

صدر ممنون حسین تین روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے ہیں۔
دورے کے دوران وہ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر اپنے خطاب میں حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں پاکستان کی طرف سے ان کی اخلاقی' سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور وزیراعظم ' صدر ممنون حسین سے اپنی ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک وفد بھی صدرسے ملاقات کرے گا۔