قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو نظام الاوقات پرعمل درآمد کرناچاہیے ۔

انسداد دہشت گردی بارے قومی لائحہ عمل کے نفاذ کا جائزہ
14 اکتوبر 2016 (21:10)
0

اسلام آباد میں جمعہ کے روز ایک اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے بارے میں قومی لائحہ عمل کے نفاذ کاجائزہ لیاگیا ۔
قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے نظام الاوقات پرغورکیاگیا ۔
اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو نظام الاوقات پرعمل درآمد کرناچاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو ملک میں امن یقینی بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل، انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔