صدر،وزیراعظم کی حملے کی مذمت متعلقہ حکام کو مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ:شرپسندوں کی فائرنگ،3ایف سی اہلکار شہید
14 اکتوبر 2016 (19:05)
0

کوئٹہ میں جمعہ کے روز شر پسندوں کی فائرنگ سے ایف سی کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ایف سی کے اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

دریں اثنا بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثنا اﷲ زہری نے بھی ایف سی کے اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔
وزیراعلی نے متعلقہ حکام سے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اورانھیں ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ۔