یہ فیصلہ اے پی این ایس اور سی پی این ای کے ایک وفد کی اسلام آباد میں وزیرداخلہ سے مشترکہ ملاقات کے بعد کیاگیا ۔

وزیر داخلہ کا ذرائع ابلاغ پر قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے پر زور
14 اکتوبر 2016 (18:58)
0

وزیرداخلہ نے قومی سلامتی کے اجلاس کے بارے میں غلط اور من گھڑت خبرشائع کرنے والے صحافی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔
یہ فیصلہ اے پی این ایس اور سی پی این ای کے ایک وفد کی جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ سے مشترکہ ملاقات کے بعد کیاگیا ۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ فیصلہ ذرائع ابلاغ کی آزادی کی بھرپور حمایت اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ای سی ایل سے نام کا اخراج معاملے کی جاری تحقیقات پراثرانداز نہیں ہوگا اور یہ منطقی انجام تک جاری رہیںگی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد ذرائع ابلاغ کو نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ بلکہ دشمنوں کے منفی پراپیگنڈہ کے جواب میں بھی اپنا کردارادا کرناچاہیے ۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملات پر بے نام ذرائع سے غیرتصدیق شدہ اور قیاس آرائی پرمبنی خبر سے گریز کرناچاہیے کیونکہ یہ ذمہ دارانہ صحافت کی اخلاقی حدود پھلانگنے کے مترادف ہے ۔