نوازشریف کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا باکو یونیورسٹی کا دورہ
14 اکتوبر 2016 (18:09)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے باکو میں آذربائیجان کی سرکاری یونیورسٹی کا دورہ کیا ایک تقریب کے دوران انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز ا گیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی ہیں۔
باکو انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کے طلباء نے وفد کے دورے کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔
وزیر اعظم نے طلباء کو ان کی شاندار کارکردگی اور اُردو زبان سیکھنے میں گہری دلچسپی لینے پراُنہیں سراہا۔