دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق۔

آرمی چیف کا فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اظہاراطمینان
14 اکتوبر 2016 (18:06)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جمعہ کے روز راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔
کانفرنس میں داخلی اور خارجی سلامتی کنٹرول لائن کی صورتحال پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس نے بھارت کے سرجیکل حملے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سرجیکل حملے کے ڈرامے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کی طرف سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا تھا ملک کے خلاف کسی بھی مہم جوئی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پھر کہا کہ ہر قیمت پر ملک کا تحفظ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔
کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے قومی سلامتی اجلاس کے بارے میں من گھڑت خبروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں قومی مفادات کے منافی ہیں۔