امریکی نائب وزیر نے اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا سال کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد دی

File photo

آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر کامیاب عملدر آمد،امریکہ کی پاکستان کی تعریف
14 اکتوبر 2016 (17:46)
0

امریکہ نے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے جس کی بدولت ملک بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہوگیا ہے۔
یہ بات امریکہ کی اقتصادی ترقی اور توانائی کی نائب وزیر کیتھرائن نویلی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔
پاک امریکہ تعلقات، پاکستان میں محنت کا معیار بہتر بنانے اور دیگر اقتصادی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیرخزانہ نے امریکی عہدیدار کو کم قیمت پر بین الاقوامی سکوک کے اجراء سمیت حالیہ مثبت پی رفت سے آگاہ کیا۔
امریکی نائب وزیر نے اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا سال کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد دی اورکہا کہ وہ اس کے مکمل طور پر اہل ہیں۔
انہوں نے وزیر خزانہ کو روانڈہ میں Kigali کے مقام پر مونٹریال معاہدے کے بارے میں فریقین کے اٹھائیسویں جاری اجلاس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔