بلنڈا لیوس نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت نے اپنی پالیسیوں اور مثبت اقدامات کے ذریعے برطانیہ سمیت دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کاپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ
14 اکتوبر 2016 (15:56)
0

برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بلنڈا لیوس نے آج کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے اپنی پالیسیوں اور مثبت اقدامات کے ذریعے برطانیہ سمیت دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلامی بانڈز کی فروخت سے بھی پاکستان کی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔