چیئرمین نجکاری کمیشن نے اجلاس میں وزیر خزانہ کو مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ظاہر کی گئی دلچسپی کے بارے میں بتایا۔

وزیر خزانہ کی موثر اور شفاف انداز میں نجکاری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت
14 اکتوبر 2016 (15:51)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے نجکاری پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔
چیئرمین نے وزیر خزانہ کو مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ظاہر کی گئی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر خزانہ نے نجکاری کمیشن کے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل موثر اور شفاف طریقے سے جاری رہنا چاہئے۔