سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ان سکولوں کے قیام کے لئے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 200 کنٹینرسکول قائم کرنے کا فیصلہ
14 اکتوبر 2016 (15:45)
0

خیبرپختونخواء حکومت نے 2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں دو سو کینٹینرسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ان سکولوں کے قیام کے لئے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

2005 کے زلزلے سے ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہزارہ ، کوہستان ، بٹہ گرام ، اور شانگلہ کے اضلاع میں تین ہزار سے زائد سکول تباہ ہوئے تھے۔