فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

شام :حلب میں سرکاری فوج اورجنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں
14 اکتوبر 2016 (15:42)
0

شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج اور حزب اختلاف کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں اور فضائی حملے جاری ہیں۔برطانیہ میں قائم شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے نے کہا کہ شہر کے شمالی اور جنوب کے نواحی علاقوںمیں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ایک رضاکار نے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ادھر ، امریکہ ، روس اور مشرق وسطیٰ کے سفارتکار کل سوئٹزرلینڈ کے شہرLausanne میں ایک اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں شام میں جنگ بندی معاہدے پر غور کیا جائے گا۔