ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شواہد پر مبنی دستاویز ، پاکستان اور افغانستان کے بارے میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے کے حوالے کی ہیں۔

پاکستان نے تمام سطحوں پر کشمیر کا مسئلہ انتہائی موثر انداز میں اٹھایا ہے: دفتر خارجہ
14 اکتوبر 2016 (15:38)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی پاکستان کی سفارتکاری کوششوں کے باعث بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔آج ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹا نا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سطحوں پر کشمیر کا مسئلہ انتہائی موثر انداز میں اٹھایا ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی بربریت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں شواہد پر مبنی دستاویز ، پاکستان اور افغانستان کے بارے میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے کے حوالے کی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے ۔