وائٹ ہاوس کے ترجمان نے روس کے ساتھ امریکہ کے فوجی تعاون کے امکان کو مسترد کر دیا۔

امریکہ ، روس اور مشرق وسطیٰ کے سفارتکار کل شام میں جنگ بندی معاہدے بارے میں غورکرینگے
14 اکتوبر 2016 (12:59)
0

امریکہ ، روس اور مشرق وسطیٰ کے سفارتکار کل سوئٹزرلینڈ کے شہرلائوسانے میں ملاقات کریں گے جس میں شام میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
تاہم وائٹ ہاوس کے ترجمان نے روس کے ساتھ امریکہ کے فوجی تعاون کے امکان کو مسترد کر دیا۔
ادھرشام میں سرکاری فوج نے حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر نے کیلئے وہاں بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔دوسری جانب شام کے شمالی صوبہ حلب کے قصبے اعزازمیں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔