وفاقی وزیرنے کہاہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے بحران پر قابوپایاجاسکے گا۔

حکومت نے اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے:خواجہ آصف
14 اکتوبر 2016 (12:35)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے اگلے سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزارت پانی اور بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ایک اجلاس میں کہی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کے بحران پر قابوپایاجاسکے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے توانائی کی قلت پرقابوپانے کیلئے بے مثال کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں چھتیس ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں کوئلے کے ذریعے تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر اگلے سال کام شروع ہو گا۔