خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ نے علاقے کے لئے ایک کالج ، ایک پرائمری سکول اور ایک ڈسپنسری کا بھی اعلان کیا۔

14 اکتوبر 2016 (12:29)
0

خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ضلع مانسہرہ کے علاقے دربند کو تحصیل کا درجہ دیا ہے۔مانسہرہ کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے علاقے کے لئے ایک کالج ، ایک پرائمری سکول اور ایک ڈسپنسری کا بھی اعلان کیا۔
پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو اعلان کردہ نئی تحصیل کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔