محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق نئے اوقات اس ماہ کی سترہ تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان
14 اکتوبر 2016 (12:26)
0

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں سکولوں کے لئے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق نئے اوقات اس ماہ کی سترہ تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے سکول صبح آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ لڑکوں کے سکول صبح آٹھ بج کر تیس منٹ سے دن دو بجے تک کھلیں گے۔
موسم سرما میں دوہری شفٹ کے سکول صبح سات بج کر تیس منٹ سے دن بارہ بجے تک کھلے رہیں گے اور دوسری شفٹ کے اوقات دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے پانچ بجے تک ہوں گے۔