سنگھ پریوار سیاسی فائدے کیلئے غیرکشمیری لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری کے ذریعے علاقے کی جغرافیائی حیثیت بدلنا چاہتا ہے:علی گیلانی
14 اکتوبر 2016 (12:17)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سنگھ   پریوار اپنے سیاسی فائدے کے لئے غیرکشمیری لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری کے ذریعے علاقے کی جغرافیائی حیثیت بدلنا چاہتا ہے۔سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ادھر اسلامی تعاون تنظیم نے غیرقانونی طور پر قید کشمیری حریت رہنماؤں کو اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو ازبکستان میں ہونے والے اپنے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔