محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہاہے کہ دہشت گرد حساس تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کراچی اورڈیرہ غازی خان میں12 دہشت گرد ہلاک
14 اکتوبر 2016 (11:39)
0

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہاہے کہ دہشت گرد حساس تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمدکیاگیا۔

اُدھرکراچی کے علاقے گڈاپ میں سندھ رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک کالعدم تنظیم کے کم سے کم چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اُن سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمدکیاگیا۔