قانون وانصاف کے وزیرمملکت نے کہاہے کہ حکومت نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دائرکی گئی عرض داشتوں کے جواب میں دستاویزی ثبوت فراہم کئے ہیں۔

حکومت سب کابلاامتیازاحتساب چاہتی ہے: بیرسٹرظفراللہ
14 اکتوبر 2016 (11:35)
0

قانون وانصاف کے وزیرمملکت بیرسٹرظفراللہ خان نے کہاہے کہ حکومت نے وزیراعظم کے خلاف حزب اختلاف کی درخواستوں کاتفصیلی جواب جمع کرادیاہے اور اُنہیں اب عدالت کے فیصلے کاانتظارکرناچاہیے۔پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دائرکی گئی عرض داشتوں کے جواب میں دستاویزی ثبوت فراہم کئے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت تحقیقات کے عمل میں مخلص ہے اور اس نے اس مقصد کیلئے ایک جامع بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو بل پر بحث میںحصہ لینا چاہیے اور حکومت ان کی تجاویزکاخیرمقدم کرے گی۔
حزب اختلاف کی جانب سے پیش کئے گئے بل کے بارے میںایک سوال پر وزیرمملکت نے کہاکہ ان کابل پانامہ پیپرزسے متعلق تھا جبکہ حکومت سب کابلاامتیازاحتساب چاہتی ہے ۔