وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں نے اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے مستقل نمائندوں کوبھی بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

پاکستان کامسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حل کرنے پرزور
14 اکتوبر 2016 (11:25)
0

کشمیر کے بارے میں وزیراعظم محمدنوازشریف کے خصوصی نمائندوں سینیٹرمشاہدحسین سید اورڈاکٹرشذرہ منصب علی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے مستقل نمائندوں کوبھی بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی بھی اس موقع پرموجودتھیں۔