کشمیر ی بھارتی مظالم کے خلاف آج مقبوضہ سرینگرمیں احتجاجی ریلی کے دوران گورنر سے جموں وکشمیر خالی کرنے کا مطالبہ کرینگے ۔

 حریت قیادت نے احتجاج میں اگلے جمعہ تک توسیع کردی
14 اکتوبر 2016 (10:50)
0

مقبوضہ کشمیرمیں آج سرینگر میں احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔مظاہرین گورنر ہائوس کی جانب مارچ کریں گے جہاں ایک خط گورنر کے حوالے کیاجائیگا جس میں انہیں جموں وکشمیر خالی کرنے کیلئے کہاجائے گا۔
مظاہرین نمازجمعہ شالیمارروڈ پر ڈالاگیٹ بلیوارڈ کے قریب ا دا کرینگے۔مارچ کی اپیل مشترکہ حریت رہنمائوں کی جانب سے کی گئی ہے۔
اُدھر مشترکہ حریت قیادت نے احتجاج میں اگلے جمعہ تک توسیع کردی ہے۔