امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہیے۔

امریکہ کا کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات پر زور
14 اکتوبر 2016 (10:39)
0

امریکہ نے کہاہے کہ وہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ وسیع ترتعاون اورمذاکرات کاخواہاں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہیے۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکہ کہیں بھی ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لے گا۔

افغانستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مارک ٹونر نے کہاکہ ایک مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اوربھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔ہلمندمیں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حملہ گزشتہ پندرہ سال میں ہونے والی ملکی ترقی کونقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔