جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ بھار تی خفیہ ادارے ‘‘ را’’ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک خصوصی سیل قائم کیا  ہے۔

 بلوچستان سے ''را'' کے ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کے خلاف بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب ہو گئے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
14 نومبر 2017 (12:52)
0

 جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں انتشار اور انا ر کی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت کے خفیہ ادارے ‘‘ را’’ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک خصوصی سیل قائم کیا  ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال میں کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

جنرل زبیر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں اور رواں سال جنگ بندی کی بارہ سو خلا ف ورزیاں ہوئیں جوگزشتہ دس سال میں ہونے والی خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور توازن کو خراب کرنا نہیں چاہتا۔

 جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ کشیدگی کو بڑے تنازعے میں تبدیل کرنے کی بھارتی سوچ کےمطابق نمٹا جائے گا۔