وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بجٹ میں زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس مزید کم کرے گی۔

حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،بوسن
14 مئی 2017 (21:37)
0

تحفظ اور تحقیق خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کی غرض سے چھوٹے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ملتان میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سکندر حیات بوسن نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس کم کیا اور آئندہ بجٹ میں اسکو مزید کم کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سکند حیات بوسن نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔