وفاقی وزیر نے کہا کہاقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک کے تمام علاقوں اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی

وزیر اعظم تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہے ہیں،برجیس طاہر
14 مئی 2017 (20:47)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفین کی جانب سے پیداکردہ مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک کے تمام علاقوں اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔