گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔

پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کے تسلسل سے وابستہ ہے،رفیق رجوانہ
14 مئی 2017 (20:41)
0

پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کے تسلسل سے وابستہ ہے۔

انہوں نے یہ بات وکلاء برداری کے مختلف وفود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے اتوار کے روز لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کا روشن خیال اور پڑھا لکھا طبقہ ہے جس نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے اپنی آواز بلند کی ہے۔