وزیراعظم آزاد کشمیر کا جاگراں فیز ٹو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب۔

آزاد کشمیر میں پن بجلی پیداوار کی وسیع استعداد ہے،راجہ فاروق
14 مئی 2017 (20:38)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار کی وسیع استعداد ہے اورآٹھ ہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز وادی نیلم میںکٹن کے مقام پر فرانس کے تعاون سے اڑتالیس میگاواٹ کے جاگراں فیز ٹو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر کی ترقی کیلئے قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کی سفیر مارٹن ڈورینس
نے کہاکہ ان کا ملک آزادکشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فرانس پاکستان میں ہنگامی بحران اور ماحولیاتی مضراثرات پرقابوپانے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔