مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک پروگرام مشترکہ امیدوں اور خوشحالی اور دنیا بھر کے افراد کیلئے تعاون کا عکاس ہے ۔

ایک خطہ ایک سڑک کے تحت گوادر بندرگاہ کو ترقی دی جا رہی ہے،سرتاج
14 مئی 2017 (20:23)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک سڑک پروگرام مشترکہ امیدوں اور خوشحالی اور دنیا بھر کے افراد کیلئے تعاون کا عکاس ہے ۔

انہوں نے اتوار کے روز بیجنگ میں تھنک ٹینکس کے روابط کے حوالے سے موضوعاتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے تعاون کا ضروری طریقہ کار وضع کیا ہے اور اسے حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی ٹیکنالوجی اور مالیاتی وسائل کا استعمال کیا ہے ۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان میں ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کا پہلا منصوبہ شروع ہورہا ہے
سرتاج عزیز نے کہاکہ اسی طرح توانائی کی پیداوار اورتقسیم کے کئی منصوبے بیک وقت شروع کئے گئے ہیں اور ایک خطہ ایک سڑک کے تحت گوادر کی بندرگاہ کو ترقی دی جارہی ہے۔