مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کئی مرتبہ منتخب ہوئے مگر عوام کی خدمت کرنے اور کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

 مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی،حنیف عباسی
14 مئی 2017 (19:51)
0

مسلم لیگ نون کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ انکی جماعت اپنی موثر کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی۔

حنیف عباسی نے میئر راولپنڈی سردار نسیم اور رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان کے ہمراہ  راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کئی مرتبہ منتخب ہوئے مگر عوام کی خدمت کرنے اور کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
انہوں نے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے قوم کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔