مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

File photo

انسداد پولیو کی3روزہ ملک گیر مہم کل سے شروع
14 مئی 2017 (19:46)
0

خیبرپختونخوا، فاٹا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں پانچ سال سے کم عمر کے 66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔
بلوچستان کے 30اضلاع میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مظفرآباد میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔
گلگت بلتستان میں دولاکھ 36ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ کوئی بچہ ویکیسن سے محروم نہ رہ جائے۔