کوئٹہ میں ایک ارب 25کروڑسے زائد کی لاگت سے6ہسپتال بحال کئے جا رہے ہیں۔

صوبائی حکومت غریب افراد کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں
14 مئی 2017 (19:31)
0

بلوچستان حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں کے غریب افراد کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے ایک عہدہدار نے اتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ کوئٹہ میں ایک ارب 25کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے چھ ہسپتال بحال کئے جارہے ہیں۔
نوشکی میں پچاس بستروں کا ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس پر پندرہ کروڑدس لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔
عہدہدار نے بتایا کہ چمن میں ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی بحالی پر کام کیا جارہا ہے جس پر دس کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔