قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت ۔

اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،چودھری یاسین
14 مئی 2017 (19:18)
0

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے اقوام متحدہ سے ا پیل کی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو میں کنٹرول لائن کے پار سے بھارت کی بلاشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ علاقے میں لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ بھارت اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا کیونکہ انہوں نے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔