وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار مسلم لیگ نون کی حکومت کا طرئہ امتیاز ہے

اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا،شہباز
14 مئی 2017 (19:14)
0

ایک خطہ ایک سڑک فورم سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں کو بااختیار بنا کر دہشتگردی کے خاتمے کا موثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے پاکستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی صورت میں پچاس ارب ڈالر کا تاریخی تحفہ دیا ہے جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار مسلم لیگ نون کی حکومت کا طرئہ امتیاز ہے۔